زین قتل کیس کے ملزم مصطفی کانجو کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) لاہورکی مقامی عدالت نے طالب علم زین قتل کیس کے ملزم مصطفیٰ کانجو کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اور ملزم کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زین قتل کیس میں ملوث ملزم مصطفیٰ کانجو کیخلاف ناجائز اسلحے کے مقدمہ کی سماعت کینٹ کچہری کی عدالت میں ہوئی،عدالت نے بار بار طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پرملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے،پولیس کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم مصطفیٰ کانجو کا زین قتل کیس سے بریت کے بعدسے کچھ پتہ نہیں۔

عدالت نے ملزم کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا اور دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :