سعودیہ اورایران کی آڑ میں فرقہ پرست قوتیں متحرک ہوچکی ہیں، علامہ محمد احمد لدھیانوی
عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ سعودیہ اورایران کی آڑ میں بعض فرقہ پرست قوتیں متحرک ہوچکی ہیں،سعودیہ نے اپنے شہریوں کوسزادی ہے جس کے بدلے پاکستان اور دوسرے ممالک میں اشتعال انگیز احتجاج شرارت ہے،ایران میں ایک ہی وقت میں کئی کئی سنیوں کو پھانسی دی گئی ،شیخ نمر کی سزا سے دودن قبل ایران کی عدالت نے 27سنیوں کو سنی ہونے کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی ہے جس پر تیزی سے عمل کیا جارہاہے ،جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں سمیت کسی ملک میں احتجاج ہوا اور نہ ہی آج تک مذمت کی گئی،عراق ،شام ،یمن،بحرین سمیت کئی اسلامی ملکوں کے قتل و قتال میں ایران بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے،سعودیہ کے خلاف یلغار کی اصل وجہ اسلامی ممالک کا ٹھیکیداربننا ہے،جس طرح ایران کی عدالتوں کے فیصلوں کو اس کا اندرونی معاملہ قراردیا جاتاہے اسی طرح سعودیہ کے اس فیصلے کو بھی اس کا اندرونی معاملہ سمجھنا چاہیے،ایران اور عراق میں سعودی سفارتخانہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیخ نمر کی سزا کی بعد ایران کا ردعمل دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایران سعودیہ کے خلاف یلغار کرنے میں کسی بہانہ کے انتظار میں تھا،علامہ محمد احمد لدھیانو ی مزید کہاکہ حالیہ واقعہ کی آڑ میں جو فرقہ پرست قوتیں احتجاج کی صورت میں اشتعال پھیلانا چاہتی ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،یہ عناصر پاکستان کی پالیسی اپنانے کے بجائے ایران کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.