لیسکوافسران کمپنی کا اثاثہ ہیں،چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے افسران کمپنی کا اثاثہ ہیں۔لیسکوچیف نے یہ بات لیسکوہیڈکوارٹرزمیں ریٹائرڈہونے والے افسران کے اعزازمیں دیئے جانے والے عشائیہ کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

لیسکوچیف نے مزیدکہا کہ ریٹائرہونے والے افسران نے جس دلجمعی اورمحنت سے اپنے فرائض منصبی انجام دیئے وہ لیسکومیں دیگراورنئے آنے والے افسران کے لیے مشعل راہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ لیسکوریٹائرہونے والے ان افسران کی خدمات کونا صرف قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے بلکہ ان افسران کو اِن کی خدمات پرخراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔ان افسران کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پرصارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ریٹائرڈہونے والے افسران میں محمدمحبوب علی،محبوب عالم بھٹی،عتیق احمد،ظفراقبال اورچوہدری اخترحسین شامل ہیں۔