چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ،مزید زلزلے آنے کا خدشہ ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 16:37

چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ،مزید زلزلے آنے کا خدشہ ہے، ڈی جی محکمہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء): ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ، چھوٹے زلزلے آنے سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے زلزلے آنے سے بڑے زلزلے کم ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں گذشتہ برس آنے والے بڑے زلزلے کے بعد ملک بھر میں 800آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ۔ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز زیادہ تر پاک افغان بارڈر ہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی مزید زلزلے آنے کا خدشہ ہے کیونکہ زمین کی پلیٹس تاحال متحرک ہیں جس کے باعث مزید زلزلے آ سکتے ہیں۔