پنجاب بھر میں 595ٹریفک حادثات میں 05 افراد جاں بحق، 689 زخمی

منگل 5 جنوری 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز595ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 05افراد جاں بحق جبکہ 689زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ229افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 237 ڈرائیورز،22کم عمرڈرائیو،349مسافراور103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت131متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں707متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 32 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل689متاثرین میں 561مرد اور128خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں71افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور452فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 156زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں455موٹر سائیکلز،89آٹو رکشے،54موٹر کاریں،42مسافربسیں،18ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :