پاکستان انرجی فورم اور ایکزیبشن 2016 ء اسلام آباد میں 25 فروری کو منعقد ہو گا

منگل 5 جنوری 2016 16:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) توانائی کے ماہرین کا سالانہ اجلاس آٹھواں پاکستان انرجی فورم 2016 ء شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 25 فروری 2016 ء کو رامادا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اس سالانہ اجلاس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس سال توانائی کے حوالے سے ایک معلوماتی نمائش کو بھی اس اجلاس کے ہمراہ منعقد کیا جا رہا ہے جہاں توانائی کے شعبے سے منسلک ادارے اپنی معیاری مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔

کانفرنس کے چیئرمین مینین راڈریگز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کی ناکافی پیداوار پر قابو پانے میں سیاسی قیادت بھی بے بس دکھائی دیتی ہے، جبکہ عوام توانائی کی قلت کے باعث گہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال توانائی کی صنعت اور متعلقہ قانون ساز اداروں کے لئے نہایت سنجیدہ معاملہ بن چکی ہے جس کا فوری حل اس شعبے کے ماہرین کے باہمی تعاون سے ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔

اس لئے تیل اور گیس کی صنعت، بجلی کی پیداواری صنعت اور کوئلے کے علاوہ شمسی ٹیکنالوجی کے ماہرین کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان انرجی فورم اور نمائش 2016ء کے لئے توانائی کے شعبے کے نمام ماہرین اور پیشہ ور کارکنان کو دعوت پیش کی جاتی ہے کہ اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنے کے لئے E-mail ایڈریس : [email protected] پر فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :