ٹینس سٹارز کیرولین ووزنیاکی اور اینا ایوانووچ کی آکلینڈ کی سڑک پر نمائشی میچ میں شرکت

منگل 5 جنوری 2016 16:57

ٹینس سٹارز کیرولین ووزنیاکی اور اینا ایوانووچ کی آکلینڈ کی سڑک پر ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) ڈنمارک کی ٹینس سٹار کیرولین ووزنیاکی اور سربیا کی اینا ایوانووچ نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی سڑکوں پر ایک نمائشی میچ میں شرکت کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین ووزنیاکی اوراینا ایوانووچ اپنی ایک مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کیلئے آکلینڈ پہنچی تھیں جہاں انہیں ایک مارکیٹ میں ان کے مداحوں نے گھیر لیا ۔ سٹار پلیئرز نے اپنے مداحوں کی خواہش پر سڑک پر نمائشی میچ کھیلا اور لوگوں کے دل جیت لئے ۔ ،دونوں پلیئرز شادی میں شرکت کے بعد آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں جہاں وہ اے ایس بی کلاسک ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں کھیلیں گی ۔