سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا‘ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے جلائے جانے سے مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں‘حکومت پاکستان کو اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہئے
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی مشائخ کے وفود سے گفتگو
منگل 5 جنوری 2016 17:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا‘ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے جلائے جانے سے مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں‘حکومت پاکستان کو اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہئے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الحمید صابری، مولانا نعمان حاشر،حافظ محمد امجد،مولانا طاہر عقیل ،مولاناحفیظ الرحمن،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا اسلام الدین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اضطراب میں ہے ۔گزشتہ دوسالوں سے ارض حرمین الشریفین کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہیں جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ۔
ملت اسلامیہ کا ہر ہر فرد ارض حرمین الشریفین کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ نمر سعودی شہری تھے اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ان کو سزا ہوئی ۔ اس پر پاکستان میں سیاست نہ کی جائے جس طرح ایران اپنے شہریوں پر اپنے قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار رکھتا ہے اسی طرح سعودی عرب کو بھی یہ اختیار حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 8جنوری جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے، ملت اسلامیہ کی وحدت،ارض حرمین الشریفین کی سلامتی کیلئے ’’یوم وحدت امت‘‘ منایا جائے گا اور وفاق المساجد پاکستان سے متصل 76ہزار سے زائد مساجد میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیداکرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.