حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پنجاب کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب 51کروڑ 92لاکھ 1ہزار روپے کی منظوری دیدی

منگل 5 جنوری 2016 17:28

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے21 ویں اجلاس میں ایریگیشن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 9ارب 51کروڑ 92 لاکھ 1ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے21 ویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں گریٹر تھل کینال پراجیکٹ فیز II (چوبارا برانچ) کیلئے 6 ارب 26 کروڑ 17 لاکھ 1 ہزار روپے، جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کیلئے زمین کے حصول کیلئے 3 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے اور ایشیین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے سیلاب سے بچاؤ اور متاثرہ علاقوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو اور مکمل سروے کی تکمیل کے ضمن میں ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :