بولی ووڈ انڈسٹری کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی بڑی وجہ تینوں خانز کو قرار دیدیا گیا

منگل 5 جنوری 2016 17:38

بولی ووڈ انڈسٹری کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی بڑی وجہ تینوں خانز کو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) ہندی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں کیا جاتا ہے۔حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ انڈسٹری کی آمدنی آئندہ مالی سال کے دوران 19,300کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔بولی ووڈ انڈسٹری کی حالیہ آمدنی 15,500کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آمدنی میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی بڑی وجہ ملک بھر میں ملٹی پلیکسز کی تعداد میں اضافہ اور تینوں خانز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو قرار دیا گیاہے۔

علاوہ ازیں بیرون ممالک کی کمائی کے متعلق اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ1100کروڑ سے تجاوز کر کے 1300کروڑ تک ہو جائے گی۔واضح رہے ملک کے بڑے پروڈیوسرز کی طرف سے سالانہ بجٹ کا 20فیصد علاقائی سینما پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے