ایم کیو ایم نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

منگل 5 جنوری 2016 18:16

ایم کیو ایم نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ تحریک التواء ساجد حسین اور اقبال محمد علی سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والے کو دوبارہ کھیلنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے؟ اہم معاملے پر پارلیمینٹ میں بحث کرائی جائے۔ تحریک التواء کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی ہونی چاہئے۔