ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر 30 برس کی ہو گئیں

منگل 5 جنوری 2016 18:22

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر 30 برس کی ہو گئیں

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر30 برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے گزشتہ روز مریدکے میں جاری ٹریننگ کیمپ میں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ان دنوں ورلڈ ٹی20 کی تیاریوں میں مصروف ہیں کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا ،کوچز کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے اپنی ٹیکنیک بہتر کی اور پھر اپنی کپتان ثنا میر کی سالگرہ منائی۔ساتھی کھلاڑیوں نے ’’ہیپی برتھ ڈے ثنا‘‘ گنگنایا اور پھر کیک کاٹا ،ایک دوسرے کو کھلایا اور چائے پی۔ ساتھی کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سالگرہ منا نے پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :