سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کامطالبات کے حق میں پرنسپل آفس کے باہر دھرنا دے کر احتجاج
ملازمین نے احتجا ج کے دوران آؤٹ ڈور میں کام بند رکھا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
منگل 5 جنوری 2016 19:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں پرنسپل آفس کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کیا ، ملازمین نے احتجا ج کے دوران آؤٹ ڈور میں کام بند رکھا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف نے وعدے کے باوجود سروس سٹرکچر نہ دینے اورکنٹریکٹ ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور سروسز ہسپتال میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔
ملازمین اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ ایم ایس سروسز ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے بھی بہت وعدے کئے گئے ہیں جب تک تحریری نوٹیفکیشن نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گے ۔(جاری ہے)
بعد ازاں پیرا میڈیکل سٹاف نے سروسز ہسپتال کے اندر پرنسپل آفس کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی اور دھرنا دیدیا ۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف بلا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیرخواجہ سلمان رفیق ، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سروس سٹرکچر دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کر چکے ہیں لیکن اسے پورا نہیں کیا جارہا ۔حکومت فوری طور پر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرے اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ جنرل کونسل کا اجلاس بلا رہے ہیں جس میں مطالبات منظور کئے جانے تک دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج کے دوران آؤٹ ڈور میں کام رہا جس کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.