دہشت گردوں کو گھس کر مارا جائے: بالی وڈ ہیرو اکشے کمار کا پٹھان کوٹ حملے پر ردعمل

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 19:43

دہشت گردوں کو گھس کر مارا جائے: بالی وڈ ہیرو اکشے کمار کا پٹھان کوٹ حملے ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) بالی وڈ ہیرو اکشے کمار نے پٹھان کوٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو گھس کر مارا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر ہونے والے حملے پر بھارتی فلمی سپر سٹار اکشے کمار کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ کیسے دہشت گردی کو قابو کیا جائے۔ ان کا دل کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو گھس کر مارا جائے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو پاکستان کیساتھ جوڑنا درست نہیں ہو گا کیونکہ دہشت گردی امن عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔