محکمہ ماحولیات نے ہسپتال کا فضلہ برآمد کر کے گودام سربمہر کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 جنوری 2016 19:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء ) محکمہ ماحولیات نے دریائے راوی کے قریب کھوکھرٹاؤن کے ایک گودام میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں ہسپتال کا فضلہ برآمد کرلیا ۔ چھاپے کے وقت فضلے کی چھانٹی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات نے بتایا ہے کہ کہ مہم جاری ہے او رجلد از جلد لاہور میں ہسپتالوں کا فضلہ جمع اور ری سائیکل کرنے والے یونٹس کے خلاف بلا تعطل کارروائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ یہ مافیا اب جگہ تبدیل کررہا ہے لیکن ٹیمیں بھی ریکی کررہی ہیں اور جہاں نشاندہی ہوتی ہے ،کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام فضلہ قبضے میں میں لے کر انسنی ریٹر میں بھجوا دیا گیا ہے اور گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔