وزیراعلیٰ شہبازشریف کی خواجہ احمد حسان کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

منگل 5 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف منگل کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان کی رہائش گاہ پر گئے اور والدہ کے انتقال پر ان سے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے خواجہ احمد حسان کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔