سعودی عرب ایران مسئلے کے حل کیلئے خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس طلب

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 20:10

سعودی عرب ایران مسئلے کے حل کیلئے خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس طلب

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) سعودی عرب ایران مسئلے کے حل کیلئے خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہو گا۔اجلاس میں مسئلے کے پرامن اور جلد حل کیلئے غور و فکر کیا جائے گا۔