جے ایف 17تھنڈر کی تیاری اور فروخت کے معاہدوں میں وزیراعظم نواز شریف کا ہر زاویے سے اہم کردار

1998 میں پہلی مرتبہ چین سے پاکستا ن کا جے ایف 17تھنڈر کی فروخت کا معاہدہ نواز شریف دور حکومت میں ہوا، کامرہ میں 50ویں طیارے کی تیاری اوراس کی پی اے ایف کو حوالگی کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی وزیراعظم نوازشریف تھے، سری لنکا سے جے ایف 17طیاروں کی فروخت کا تاریخی معاہدہ بھی نواز شریف کی موجودگی میں ہوا، تجزیاتی رپورٹ

منگل 5 جنوری 2016 20:34

جے ایف 17تھنڈر کی تیاری اور فروخت کے معاہدوں میں وزیراعظم نواز شریف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان میں چین کی مدد سے قومی سطح پر تیار کئے جانے والے لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر کی گزشتہ 17سالوں میں تیاری اور فروخت کے معاہدوں میں وزیراعظم نواز شریف کا ہر زاویے سے اہم کردار سامنے آیاہے ، 1998میں پہلی مرتبہ چین کی جانب سے پاکستا ن کو جے ایف 17تھنڈر کی فروخت کا معاہدہ نواز شریف دور حکومت میں ہوا، کامرہ میں 50ویں طیارے کی تیاری اوراس کی پی اے ایف کو حوالگی کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی وزیراعظم نوازشریف تھے، گزشتہ روز سری لنکا سے جے ایف 17طیاروں کی فروخت کا تاریخی معاہدہ بھی وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ہوا۔

ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے مختلف زاویوں سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تا ہم ان کا پاکستان کو دفاعی سطح پر مضبوط کرنے اور دیگر ممالک کی افواج کی نسبت پاک افواج کوبرتری دلانے کا یہ اقدام نہایت اہم ہے کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے عالمی معیار کے لڑاکا طیارے کی تیاری اورفروخت کے معاہدوں میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 1998میں پاکستان اور چین کے درمیان جے ایف 17 تھنڈرجنگی طیارے کی خرید کا معاہدہ وزیراعظم نواز شریف نے کیا تاہم 1999میں ان کی حکومت ختم ہوگئی حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور طیاروں کی بناوٹ کا عمل جاری رہا تاہم اس کے بعد 2013میں نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بنے تو اس دوران اس طیارے کی اسمبلنگ اور تیاری پاکستان میں ہو رہی تھی جسے ان کے موجود ہ دور حکومت میں تیزتر کردیاگیا۔

2015 میں کامرہ میں ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے 50ویں طیارے کی تیاری اور پی اے ایف کو حوالگی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی وزیراعظم نواز شریف تھے، تیسری اہم بات یہ ہے کہ منگل کو سری لنکا کے ساتھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فروخت کا تاریخی معاہدہ ہوا ہے اور وہ بھی وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ہوا اور یہ ان کی ذاتی اوران کی حکومت کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوا۔ اور یہ تینوں اعزازات بھی ان کو حاصل ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت دیگر شعبوں کی طرح دفاع کے شعبے کی ترقی کیلئے بھی انتہائی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جو خو ش آئند ہے ۔