لاہور ، عدالت نے زین قتل کیس کے ملزم مصطفی کانجو کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

منگل 5 جنوری 2016 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) لاہورکی مقامی عدالت نے طالب علم زین قتل کیس کے ملزم مصطفی کانجو کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا‘ ملزم کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا جبکہ مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زین قتل کیس میں ملوث ملزم مصطفی کانجو کیخلاف ناجائز اسلحہ کے مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری کی عدالت میں ہوئی،عدالت نے بار بار طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پرملزم کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے پولیس کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم مصطفی کانجو کا زین قتل کیس سے بریت کے بعدسے کچھ پتہ نہیں‘عدالت نے ملزم کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا اور دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :