متحدہ نے ٹیم میں واپسی کرنیوالے محمد عامر کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی
منگل 5 جنوری 2016 20:50
اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کا راستہ روکنے کے لیے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے ۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے ، محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں لہذا اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے ۔
ایم کیو ایم نے تحریک التوا میں تینوں کرکٹرز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر دورہ نیوزی لینڈ کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ عامر کی ویزے کے لیے درخواست موصول ہو گئی ہے اور انہیں ویزہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.