توہین عدالت پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 جنوری 2016 20:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے توہین عدالت پر سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسر فاضل عدالت کے حکم کے باوجود شہری خاتون کنیز فاطمہ کی داد رسی نہ کر رہا تھا جس کے باعث متاثر خاتون نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی فاضل جج نے سماعت کے دوران سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی اولاہور کو اس افسر کے خلاف پولیس آڈر2002ء کے تحت مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :