کوچز کی لاپرواہی،ساوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ میدان جنگ بن گیا
پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان
منگل 5 جنوری 2016 21:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء) ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ کوچز کی لاپرواہی کے نتیجے میں میدان جنگ بن گیا۔پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ادھر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان کر دیا۔بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز کے لئے لاہور میں قومی ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے ہونے والے ٹرائلز میں پہلوانوں نے مقابلے کا اعلان ہونے سے قبل ہی دنگل شروع کر دیا۔
لاہور کے طیب پہلوان اورڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے ایک دوسرے پر دل کھول کر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی۔ٹرائلز کے دوران طیب پہلوان نے محمد علی پہلوان کو کشتی کا چیلنج کیا۔(جاری ہے)
طیب پہلوان اور محمد علی پہلوان کی کشتی تو نہ ہو سکی مگر عمیر پہلوان اور طیب پہلوان میں بحث وتکرار کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ دنگل کی صورت اختیار کر گیا۔اس ساری صورت حال میں کوچز پہلوانوں کو کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔
بعد ازاں دونوں پہلوانوں کو بمشکل الگ کیا گیا۔اس نا پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی سیف گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں طیب پہلوان کو شامل نہیں کیا گیا۔قومی ریسلنگ ٹیم میں محمد بلال ،عبد الوہاب ،ندیم انعام ،محمد عمیر اور زمان انور جانی شامل ہیں جبکہ سہیل رشید اور محمد انور ٹیم کے کوچز ہوں گے۔سیف گیمز آئندہ ماہ بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.