پٹھان کوٹ حملہ، گرداس پور کے ایس ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 21:22

پٹھان کوٹ حملہ، گرداس پور کے ایس ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا

پٹھان کوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں گرداس پور کے ایس ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے خفیہ اداروں کی جانب سے گرداس پور کے ایس ایس پی کو اس سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے گرفتار ایس ایس پی کے موبال فون سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔