بنگلہ دیش رواں ماہ زمبابوے کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 5 جنوری 2016 22:42

بنگلہ دیش رواں ماہ زمبابوے کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی ..

ڈھاکہ ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں بنگلہ دیش رواں ماہ زمبابوے کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ بنگلہ دیش کی کسی بھی ٹیم کے خلاف طویل ترین ٹی ٹونٹی سیریز ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز کھلنا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق زمبابوین ٹیم نے رواں ماہ ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن بنگلہ دیش نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری کے پیش نظر زمبابوے کو ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے اس نے قبول کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 17، تیسرا 20 جبکہ چوتھا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ زمبابوین ٹیم نے اس سے قبل نومبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم جون اور جولائی میں ٹیسٹ سیریز کیلئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :