اسلام آ باد کے نوجوان وزیراعظم نواز شریف کی قائدانہ صلا حیتوں کی معترف ، یوتھ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس رکھتی ہے

مسلم لیگ یوتھ ونگ اسلام آباد سٹی کے رہنما ملک عمران ، زبیر قریشی، میاں شکیل کا مشترکہ بیان

منگل 5 جنوری 2016 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ (اسلام آباد سٹی ) کے راہنما ملک عمران ، زبیر قریشی، میاں شکیل جنرل کونسلر (UC-35)،ملک اکبر ، نعمان شہزاد، محمد مہدی،، رگھوبھائی ، عارف گجر، ابرار عباسی، محمد تقی، عبدالروف،ودیگر نے کہا ہے کہ اسلام آ باد کی یوتھ اپنے قائد میا ں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلا حیتوں کی معترف ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس رکھتی ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک عمران جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ (اسلام آباد سٹی )، ، زبیر قریشی یوتھ ونگ (اسلام آباد سٹی )، شاکر جبار، ابرار عباسی، ودیگرنے کہاکہ اسلام آباد کی یوتھ ن لیگ اسلام آباد کی قیادت سے بھی یہ گذارش کرتی ہے کہ اسلام آباد کی یوتھ کو بھرپور طریقے سے پرموٹ کرے ۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ (اسلام آباد سٹی ) نے اپنے اسلام آباد کے قائدین سے بھرپور اصرار کیا ہے کہ اسلام آباد میں یوتھ فسٹیولز کا فوری طور پر انقعاد کیا جائے۔

اِسی کی ساتھ تنظیم سازی کا عمل بھی فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ قابل اور باصلاحیت یوتھ کی قیادت اُپر آئے اور پُرجوش نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متہد کیا جائے۔ تاکہ پارٹی کا امیج دارلخکومت میں بہتر کیا جائے، اور ووٹر اور سپورٹر کی ساتھ ساتھ حلقے کے عوام کی خدمت اور اچھے طریقے سے کی جا سکے اور یوتھ ونگ کے کارکنوں کوبہتر طور پر تخفظ دیا جاسکے ۔اِسلام آباد میں پہلی دفعہ ہونے والے انتخابات میں بہتر کامیابی یوتھ ونگ کی کاکردگی ایک واضع ثبوت ہے اور ہم یوتھ ونگ اِسلام آباد کی طرف سے تمام کامیاب ٹکٹ ہولڈرز کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔