حساس ادارے نے کاروائی کرکے شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے شبہ میں مزید 2افراد کو گرفتارکرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ایک آئی ٹی انجینئر ہے ،ممنوعہ لٹریچر ،لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمدکر لی گئیں‘ ذرائع

منگل 5 جنوری 2016 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) حساس ادارے نے کارروائی کرکے شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے شبہ میں مزید 2افراد کو گرفتارکرلیا ،گرفتار ہونے والوں میں ایک آئی ٹی انجینئر ہے ۔

(جاری ہے)

حساس ادارے نے سوموار کے روز شام نگر اور سمن آباد سے گرفتار کئے گئے ڈاکٹر عثمان اور احسن صدیق سے تفتیش کی روشی میں گزشتہ روز اعوان ٹاؤن اور وحدت روڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے شبہ میں طلحہ اور امجد رضوان کو گرفتار کیا ۔

گرفتار ہونے والوں میں امجد رضوان آئی ٹی انجینئر نگ کے شعبے سے وابستہ ہے ۔دونوں سے منافرت پر مبنی لٹریچر ، لیپ ٹاپ اور متعدد ڈی وی ڈیز برآمد کرلی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ذمہ داعش کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کی ذمہ داریاں تھی ۔مبینہ دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :