قائد اعظم ٹرافی فائنل ، عمر اکمل اور باسط علی کے درمیان جھگڑے کا انکشاف
محمد علی منگل 5 جنوری 2016 23:56
کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اپنی پرفارمنس سے زیادہ اپنے ”کارناموں “ کے باعث میڈیا میں ان رہتے ہیں اور اب ان کی جانب سے ٹریفک وارڈن اور نائٹ کلب کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیم کے کوچ کے ساتھ تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں سوئی نادرن گیس کی نمائندگی کرنے والے 25سالہ عمراکمل نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے خلاف تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنے ڈپارٹمنٹ کے کوچ اور سابق ٹیسٹ و فرسٹ کلاس کرکٹر باسط علی کے ساتھ پہلی اننگز میں نچلے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجے جانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی کا اوپر کے نمبر پر موقع نہ دینے پر تلخ کلامی کی اور دونوں میں سخت جملے کا تبادلہ ہوا ، معاملہ زیادہ بڑھ جانے پر ٹیم آفیشلزاور کھلاڑیوں نے دونوں کے مابین بیچ بچاؤ کروایا ۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی جب عمر اکمل کا حیدر آباد میں نائٹ پارٹی سے گرفتاری کا معاملہ سامنے آیا تھا تو اس وقت بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ باسط علی نے ہی میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر اکمل کو گرفتار کیا گیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.