دنیا کے2016 میں خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی پیش گوئیاں

بدھ 6 جنوری 2016 00:05

دنیا کے2016 میں خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی پیش گوئیاں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5جنوری۔2016ء)کیا اس سال ایٹمی جنگ ہوجائےگی؟ کیا ہم کسی سیارے کے ٹکرانے سے تباہ ہوجائیں گے؟ یا لیبارٹری کا بنایا بلیک ہول ہی ہمیں نگل جائے گا؟
یوٹیوب کی ویڈیوز اور سازش نظریات پر یقین رکھنے والوں کی باتیں سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ہی ممکن ہے۔ ماضی میں بھی دنیا کے خاتمے کے حوالے سے بے شمار تاریخیں بیان کی گئی ہے۔

اب تو ہر سال کی آمد کے موقع پر ہی ایسی تاریخیں بتا دی جاتی ہیں،جن میں دنیا کا خاتمہ متوقع ہوتا ہے تاہم یہ تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوتی ہیں اور لوگ پھر سےنت نئی پیش گوئیاں کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
2016 میں دنیا کےخاتمے کے حوالے سے کئی پیش گوئیاں کی گئیں ہیں۔ ہمیں یہ کہنے کی ضرورت تو نہیں کہ قارئین ان پیش گوئیوں کو بالکل سنجیدہ نہ لیں۔

(جاری ہے)

انہیں صرف قارئین کی معلومات کی غرض سے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ پیش گوئیاں اور ان کی وجوہات کچھ یوں ہیں۔
1. کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق نے انہیں دنیا کے خاتمے کی تاریخ بتائی ہے، خلائی مخلوق نے 14 فروری 2016 کودنیا کے خاتمے کا دن قرار دیا ہے ۔
2. 2011 میں ناسا کے ایک سائنس دان(جو معلوم نہیں کہ واقعی ناسا سے تعلق رکھتا ہےیا نہیں) نے بتایا تھا کہ 2016 میں قطبین تبدیل ہوجائیں گے۔


3. ڈیوڈ مونٹائیجین، سازشی نظریات کےماہر کے طور پر آن لائن کافی مشہور ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بارک اوبامہ ہی دجال ہے جو 6 جون کو اس دنیا کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے بائبل سے بارک اوبامہ کو دجال ثابت کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ 2016 میں دجال یروشلم جائے گا۔ انہوں نےبتایا کہ دجال ببلون کا بادشاہ ہے اورپراسرار ببلون نیویارک ہی ہے۔

ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ دجال کی بہت سی شخصی خصوصیات بارک اوبامہ میں پائی جاتی ہیں۔
4. سرن کے بنائے ہوئے بلیک ہول کے بعد 16 مئی 2016 کو ایک سیارہ زمین سے ٹکرائےگا۔
5. ایک پاسٹر جس کا نام ریکارڈو ہے نے یوٹیوب ویڈیوز میں بیان دیا ہے کہ خدا نےاسے خود بتایا ہے کہ دنیا 25 اکتوبر2016 کو ختم ہوگی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ریکارڈو کبھی راہب بھی تھا یا نہیں۔


6. ایک ویب سائٹ کےمطابق دانیال 9:24 کی بشارت کے مطابق دنیا یوبلی کے 70 چکروں کے بعد ختم ہوجائے گی۔ویب سائٹ کے مطابق یوبلی یا جوبلی کے 70 چکر 3431سالوں کے بعد اس سال 2016 میں پورے ہو رہےہیں۔اسی سال خدا کے فرزند کنعان کی جنت میں داخل ہونگے۔اس کے علاوہ ویب سائٹ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دوسری آمد بھی اسی سال متوقع ہے۔ویب سائٹ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی وقت واپس آئیں گے جب دنیا کے خاتمےکا وقت قریب ہوگا۔