ایران کا سفارتی عملہ سعودی عرب سے نکل گیا‘تہران چھوڑنے والے سعودی سفارت کار بھی ریاض پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 11:19

ایران کا سفارتی عملہ سعودی عرب سے نکل گیا‘تہران چھوڑنے والے سعودی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی تاحال برقرارہے،ایران کا سفارتی عملہ سعودی عرب سے نکل گیا ہے جبکہ تہران چھوڑنے والے سعودی سفارتکار بھی ریاض پہنچ گئے ہیں۔ادھر سعودی عرب اور ایران میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور شام امن مذاکرات یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔سعودی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شام کے بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ دوسری جانب سفارتخانہ جلائے جانے کے بعد تہران چھوڑنے والے سعودی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے،شہزادہ خالدبن سعود اور وزارت خارجہ کیحکام نے عملے کا استقبال کیا۔ریاض میں موجود ایرانی سفارتی عملے نے بھی سعودی عرب چھوڑ دیا ہے۔