فلڈ لائٹس خراب ، نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے میچزدن میں کرانے کافیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 12:04

فلڈ لائٹس خراب ، نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے میچزدن میں کرانے کافیصلہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے فلڈ لائٹس میں ہونے والے میچز سالوں سے بند لائٹس کی خرابی کے باعث دن میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں ہاکی کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر قمر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی کلب آف پاکستان کے لائٹ ٹاور روشن نہیں ہو رہے ، انتظامیہ نے 8 سال بعد سٹیڈیم کے ٹاورآن کرنے کی کوشش کی لیکن وہ روشن نہیں ہوئے جس کے بعد ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاور صحیح ہوجائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر راؤنڈ میچز نہ بھی ہوسکے توسیمی فائنل اور فائنل فلڈ لائٹس میں کرانے کی کوشش کریں گے ۔