ایان علی منی لانڈرنگ کیس ‘وکیل لطیف کھوسہ کے مصروفیات باعث عدالت حاضر نہ ہونے پر سماعت 26جنوری تک ملتوی

بدھ 6 جنوری 2016 12:18

ایان علی منی لانڈرنگ کیس ‘وکیل لطیف کھوسہ کے مصروفیات باعث عدالت حاضر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) ماڈل ایان کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ نے آئندہ سماعت پر دلائل ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب خان کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کسٹم کی طرف سے نو گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کی وکیل شائستہ نے عدالت کو بتایا کہ فرد جرم عائد کرنے کے حوالہ سے کسٹم عدالت کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اور تمام ریکارڈ بھی عدالت عالیہ کو بھجوایا جاچکا ہے۔ اس لیے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔ کسٹم کی طرف سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے اندراج کے حوالہ سے وکیل شائستہ کا کہنا تھا کہ اس پر دلائل قانونی ٹیم کے سیئنر رکن لطیف کھوسہ دیں گے۔ جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ دس ماہ سے درخواست زیر سماعت ہے آئندہ سماعت پر ہر صورت دلائل دیئے جائیں جس پر جونیئر وکیل شائستہ نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے حوالہ سے بیان حلفی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے دونوں امور پر سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔