چین نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مذمت کر د ی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 12:44

چین نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مذمت کر د ی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : چین نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مذمت کر د ی ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ہائڈروجن بم کے تجربے کا پہلے سے علم نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم شمالی کوریا کے اس عمل کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بدھ کی صبح ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا ۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تجربے کے سبب ملک میں 5.1 شدت کازلزلہ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ عنوان :