ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہوگا

بدھ 6 جنوری 2016 12:53

ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس رواں سال نومبر میں ..

اسلام آباد ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق ایشیئن ٹینس فیڈریشن کے اجلاس میں 44 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے جس میں سعودی عرب، عراق، یو اے ای، انڈونیشیاء، چین، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں پاکستان میں اجلاس کے حوالے سے بات کی تھی جس پر سب نے یہاں پاکستان میں آئندہ ایشیئن جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :