فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 2016 میں اپنے فالوورز کو چیلنج دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 13:01

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 2016 میں اپنے فالوورز کو چیلنج دے دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے 47 ملین فالوورز کو 2016ء کے لیے ایک چیلنج دے دیا ہے۔ فیس بک پر دی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مارک زکر برگ کا کہا ہے کہ وہ 2016ء میں 365 میل دوڑنے کا ہدف رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اس ہدف کو ان کے مداح بھی پورا کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال میں 365 میل دوڑنے کا ہدف پورا کرنا کوئی مشکل بات نہیں بلکہ روزنہ کی بنیاد پر 10 منٹ میں ایک میل دوڑ کر ہم یہ ہدف 2016ء میں بآسانی پورا کر سکتے ہیں۔

زکر برگ نے اس مہم کو 2015ء میں چلائی گئی ”ائیر آف بُکس“ کتابوں کے سال کی مناسبت سے ”ائیر آف رننگ“ دوڑنے کا سال کا نام دیا ہے ۔ زکر برگ نے مزید کہا کہ وہ اس کے لیے ایک گروپ بھی تشکیل دیں گے جہاں تمام لوگ اپنے تجربات کو شئیر کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :