آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلئے کوشاں
بدھ 6 جنوری 2016 13:10
کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں امریکی ٹیکنالوجی ادارے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ میچز میں ریویو کا یکساں سسٹم متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کیپ ٹاوٴن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ٹیکنالوجی معاملات میں بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلیے مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ادارہ دنیا پر بھی رائج ڈی آر ایس سسٹمز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مئی تک تیار کرلے گا۔
بیٹ کا کنارہ چھوکر گزرنے والی گیندوں اور بال ٹریکنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی، رپورٹ کے حوالے سے مئی میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے اتفاق رائے سے ایک ہی ریویو سسٹم کا نفاذ کرنے کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ ہم دعویٰ تو نہیں کرتے کہ اسے تمام ممبرز قبول کرلیں گے لیکن رپورٹ کی روشنی میں اعتماد حاصل ہونے کی زیادہ امید رکھی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.