آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد آئرلینڈ کو بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت

بدھ 6 جنوری 2016 13:11

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد آئرلینڈ کو بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنگلادیش میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جیمس سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومتی ہدایت کی روشنی میں انڈر 19 ورلڈکپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بورڈ آئی سی سی سکیورٹی ایڈوائزرسے بنگلادیش میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں تھا جب کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کو بنگلادیش نہیں بھیجا تھا۔جیمس سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا بنگلادیش ٹیم نہ بھیجنے کے حوالے سے آئی سی سی یا بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے معافی نہیں مانگے گا تاہم بنگلادیش سے کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں اورآئندہ چند مہینوں میں بنگلادیش سے کرکٹ کھیلنے سے متعلق بات ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بنگلادیش میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنا بہت مایوس کن ہے لیکن مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس قسم کے ایونٹ میں ضرورشرکت کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے انکارکے بعد آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شرکت کے لئے رنراپ آئرلینڈ کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ بنگلادیش میں رواں ماہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو گروپ ڈی میں رکھا گیا تھا جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں ہیں اوراب آسٹریلیا کی جگہ آئرلینڈ کو اسی گروپ میں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :