گوجرانولہ : شیخوپورہ روڈ پر فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ ، فیکٹری کی چھت گر گئی ۔ ریسکیو ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 13:27

گوجرانولہ : شیخوپورہ روڈ پر فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ ، فیکٹری کی چھت ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پر واقع فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے سے فیکٹری میں آگ بھی بھڑک اُٹھی ہے ، جبکہ حادثے کے وقت فیکٹری میں 50 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جار ہیں تاہم حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔