نیب حکام نے اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈی جی کے حوالے کردی

بدھ 6 جنوری 2016 13:36

نیب حکام نے اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات مکمل کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی افسر نے انکوائری رپورٹ ڈی جی نیب کے حوالے کردی ہے اسحاق ڈار جو کہ وفاقی وزیر خزانہ ہیں ان پر منی لانڈنگ کا الزام ہے جس پر نیب تحقیقات کررہا تھا اور اب جبکہ نیب نے انکوائری مکمل کرلی ہے تحقیقاتی افسر نے رپورٹ ڈی جی پنجاب کے حوالے کی اور ڈی جی پنجاب نیب نے یہ انکوائری رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹر میں بھجوا دی ہے اس پر وفاقی وزیر خزانہ کو کلین چٹ دی جائے گی یا ان کے خلاف نیب کی طرف سے ریفرنس دائر کیا جائے گا اس پر نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :