اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کر کٹ کی مخا لفت کر دی

بدھ 6 جنوری 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے،میری ذاتی رائے ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں اور اسے اس کے اصل حسن کے ساتھ ہی کھیلا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہم لوگ کمرشل دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن جو بھی تجربات ہوں وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہوں تو اچھا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو نہ چھیڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر سے اتفاق نہیں کرتے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند سے شائقین زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرف متوجہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے اتارچڑھا وٴکا اپنا مزا ہے اس کی روایتی خوبصورتی کی ایک مثال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہے جس میں آخر وقت تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کون جیتے گا لہٰذاٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ شکل میں ہی جاری رکھنا چاہیے۔