محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی

بدھ 6 جنوری 2016 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء)فاسٹ بولر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کے حصول کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ ہفتے محمدعامرکا ویزا کیس نیوزی لینڈکے سفارتخانے بھیجاتھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی درخواست کے جواب میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کومحمدعامرکی ویزہ درخواست دینے کاکہاتھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی ویزا درخواست آن لائن جمع کرادی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے ،اگلے دو تین روزمیں ویزا مل جائے گا۔