فلم’ ’فتور“ 12 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 6 جنوری 2016 13:58

فلم’ ’فتور“ 12 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا اپنی نئی فلم ’فتور‘ میں سینئر ساتھی اداکارہ تبو کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں فلم میں اپنی والدہ سمجھنا سب سے زیادہ مشکل تھا۔حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’فتور‘ کے ٹریلر میں کترینہ کے ساتھ ساتھ تبو اور ادیتیہ رائے کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس نے کترینہ کے حوالے سے کہا کہ تبو کسی طور پر بھی ان کی والدہ نہیں بلکہ دوست نظر آتی ہیں-فلم ’فتور‘ میں تبو بیگم کے کردار میں نظر آئیں گی. یہ کردار پہلے ریکھا ادا کررہی تھیں، تاہم انہوں نے فلم میں مزید اداکاری سے انکار کر دیا تھا۔کترینہ کا کہنا تھا کہ فلم کی پوری ٹیم تبو کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے یہ کردار بخوبی سے ادا کیا۔فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔