پریانکاچوپڑا کا پاکستانی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار

بدھ 6 جنوری 2016 14:02

پریانکاچوپڑا کا پاکستانی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ان کہنا ہے کہ ’اگر انہیں موقع ملے تو وہ پاکستانی فلموں میں ضرور کام کریں گی۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا میں ایک انٹرٹینر ہوں اور انٹرٹینمنٹ کے لیے اچھی فلمیں کرتی ہوں، اگر کوئی کردار اور کہانی پسند آئی تو پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی ضرور کام کروں گی۔

یاد رہے کہ امریکی سیریل ’کوائنٹیکو‘ میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر فنکاروں کے کردار کے حوالے سے پریانکا کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر ملکوں کو قریب لانے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی، ملکوں کو جوڑنے کا کام حکومت اور عوام کا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا کی آخری ریلیز بولی وڈ ’باجی راوٴ مستانی‘ کو کافی پزیرائی ملی اور شائقین کے ساتھ ناقدین نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا۔