اداکارہ جگن کاظم کل اپنی 35ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 6 جنوری 2016 14:02

اداکارہ جگن کاظم کل اپنی 35ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اداکارہ جگن کاظم کل ( جمعرات ) اپنی 35ویں سالگرہ منائیں گی ۔ جگن کاظم 7جنوری 1981ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔

(جاری ہے)

ان دنوں متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں ۔ جگن کاظم اپنی سالگرہ شوہر اور بیٹے کے ہمراہ منائیں گے ۔