ایان علی کو عدالت میں پیشی کے لئے تیار کردہ خصوصی لباس بروقت نہ مل سکا

بدھ 6 جنوری 2016 14:06

ایان علی کو عدالت میں پیشی کے لئے تیار کردہ خصوصی لباس بروقت نہ مل سکا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) خربرو ماڈل و ڈالر گرل ایان علی کی عدالت میں پیشی کے لئے تیار کردہ خصوصی لباس بروقت نہ مل سکا ۔ ماڈل ایان علی کو ایک روزہ پرانا سوٹ پہننے کی وجہ سے شوخ میک اپ کرانا پڑا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ماڈل ایان علی نے بدھ کے روز راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے لئے 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا تیار کردہ نیا لباس پہننا تھا تاہم ان کی پسندیدہ بوتیک انہیں یہ لباس بروقت مہیا نہ کر سکی جس کی وجہ سے ایان علی کو ایک روز قبل پہنا ہوا سوٹ دوبارہ سے پہننا پڑا جس کی وجہ سے وہ میک اپ آرٹسٹ پر بھی گرجتی برستی رہیں اور انہیں کہا کہ پرانے سوٹ کی وجہ سے عدالت جاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے اس لئے چہرے کا شوخ میک اپ کیا جائے تاکہ کسی کو پرانے لباس کا خیال نہ آ سکے جس پر ان کا شوخ میک اپ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :