وزیر اعلی خود روز گار سکیم انقلاب کا روپ دھا ر چکی ہے،میاں عرفان دولتانہ

بدھ 6 جنوری 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خود روز گار سکیم انقلاب کا روپ دھا ر چکی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ سکیم دنیا کی سب سے بڑی قرضہ حسنہ کی سکیم بن چکی ہے ،تین برسوں میں 20لاکھ خاندانوں میں 40ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت اشرافیہ نہیں بلکہ غریب کے لئے کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

غریب آدمی اس حکومت میں خود کومحفوظ تصور کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں آنے والی حکومتی نے صرف مراعات یافتہ طبقہ کے لئے کام کیا اور قرضے معاف کرائے ،قرضے معاف کرانے والوں نے پاکستان کا معاشی طو ر پرکمزور کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن غریبوں کی خدمت جاری رکھے گی اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔اسی وجہ سے بلدیاتی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ بھی کامیابی حاصل کرے گی۔