لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عا صمہ جہا نگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں کا نٹے دار مقابلہ متوقع

بدھ 6 جنوری 2016 14:31

لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کی انتخابی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئیں، صدارت کے عہدے کے لئے عا صمہ جہا نگیر گروپ کے محمد رمضان چوہدری اور حامد خان گروپ کے رانا ضیاء عبد الرحمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔نائب صدرکے امیدواروں میں سردار طاہر شہباز خان ،چوہدری محمد سلیم ،راشد لو دھی،میاں وسیم احمد اور ایم آر اعوان جبکہ سیکرٹری کے عہدے کے لئے شر جیل عدنان شیخ ،انس غازی ،جواد اشرف اور خاتون وکیل عظمیٰ رزاق مد مقابل ہونگے۔

فنانس سیکرٹر ی کے امیدواروں میں سید اسد بخاری، خاتون وکیل دیبا خان اور ذیشان عامر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ بارالیکشن میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 19 ہزار 472 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

(جاری ہے)

اُمیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن2016 ء میں مختلف وکلاء گروپ متحرک نظر آ رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن ستائیس فروری کو لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد ہو نگے۔بار الیکشن کے پیش نظر سیکرٹری عہدے کے اُمیدوار شر جیل عدنان شیخ کومسلم لیگ ن لائرز فورم کی جبکہ جواد اشرف کو لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر عابد ساقی سمیت دیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :