ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ادبی شخصیات کی تصاویر سے مزین سپیشل نمبر پلیٹس کی تیاری پر کام شروع کردیا

بدھ 6 جنوری 2016 14:32

لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ادبی شخصیات کی تصاویر سے مزین سپیشل نمبر پلیٹس کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے،سپیشل نمبر پلیٹس فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرنامور مرحوم ادبی شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہریوں کو ان کی تصاویر سے مزین نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی ۔

اس مقصد کے لئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اشتراک سے منصوبہ پرکام جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ادبی شخصیات سے محبت پاکستانی قوم کی روایات میں شامل ہے، سپیشل نمبرپلیٹس جاری کرنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی ایشیاء میں ”سپیشل نمبر پلیٹس“ کی روایت قائم کرنیوالا پاکستان پہلا ملک ہو گا۔