سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا میں کمی27فروری کو رہا کردیا جائے گا:بھارتی ذرائع ابلاغ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 14:41

سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا میں کمی27فروری کو رہا کردیا جائے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) بھارتی فلمی صنعت کے معروف اداکار سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم کر دی گئی جس کے بعد انہیں 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔سنجے دت کو مارچ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا ، اس دوران وہ کئی بار پے رول پر جیل سے باہر بھی آئے۔

(جاری ہے)

1996میں گرفتاری کے بعد ضمانت سے قبل سنجے دت نے 18ماہ جیل میں گزارے، 2013میں سنجے دت کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی اور42ماہ کی باقی رہ جانے والی سزا پوری کرنے کیلئے انہیں یروادا سینٹرل جیل پونے منتقل کردیا گیا۔

سنجے دت کی سزا اکتوبر2016میں پوری ہونا تھی لیکن ان کے اچھے برتاؤ کے باعث سزا میں کمی کرکے انہیں 27 فروری کو رہا کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 12مارچ 1993 کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 13 بم دھماکوں میں 250سے زائد افراد ہلاک اور 700زخمی ہوئے تھے۔ جانی نقصان کے حوالے سے ان دھماکوں کو بھارت کی تاریخ کا منظم ترین دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :