اماراتی ائیر لائن نے آج سے اپنی گلوبل سیل کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 14:55

اماراتی ائیر لائن نے آج سے اپنی گلوبل سیل کا آغاز کر دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): اماراتی ائیر لائن نے مسافروں کو سالٍ نو کے تحفے کے طور پر آج سے اپنی گلوبل سیل کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں حیرت انگیز حد تک کمی کر دی گئی ہے تاہم یہ آفر محدود مدت کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ مسافر بزنس اور کانومی کلاس کے کرایوں میں اسپیشل آفر سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

اس آفر کے تحت بکنگز آج سے رواں ماہ کی 18 تاریخ تک 18 نومبر تک سفر کرنے کے لیے کی جائیں گی۔ اس آفر کے تحت مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں اکانومی کلاس میں سفر کرنے کے لیے کرائے 615 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔جس کے مطابق مسقط کے لیے615درہم ،کراچی سفر کرنے کے لیے935درہم،ممبئی کے لیے1025درہم،منیلا کے لیے2205درہم اور کوالالمپور کے لیے2245درہم درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

یورپی ممالک میں سفر کے لیے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے مطابق میونخ کے لیے2625درہم ، بارسیلونا کے لیے2815درہم ، پیرس کے لیے 3695درہم اور جنوبی اور وسط امریکی شہروں مثلاً لاس اینجلس کے لیے 4945درہم اور پنامہ کے لیے6345درہم کرائے مقرر کیے گئے ہیں۔ اماراتی ائیر لائن کی نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ سال نو کے آغاز پر ہی لوگ چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جس کے لیے ہم نے ان کے لیے اسپیشل پیکج متعارف کروائے۔