صوبائی حکومت مردان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 3کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کریگی، افتخار علی مشوانی

بدھ 6 جنوری 2016 15:12

صوبائی حکومت مردان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 3کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کریگی، ..

مردان۔06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال صوبائی حکومت ضلع مردان میں 3کروڑ 90لاکھ روپے کھیلوں کے فروغ خر چ کریگی۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ضلع مردان میں کھیل کھود کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع بھر کے مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ، ضلعی کونسلرز ، علی گوہر خان ،عبدالستار خان، اور مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے سربراہان نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈیڈک چےئرمین نے مردان سپورٹس کمپلیکس کے تمام حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

سپورٹس کمپلیکس میں مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ٓفیسر کو ایک ہفتے کے اندر اندر اجلاس بُلانے کے بھی ہدیات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کہا کہ کھیل کھود انسانی صحت کیلئے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کل کے جدید مشینی دور میں لوگ آرام پسند اور سست ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہسپتال آباد ہیں اور کھیل کے میدان ویران پڑے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں کھیل کھود اور دیگر جسمانی سرگرمیوں پر زور دیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ وہ زندگی کے ہر میدان میں ہم سے آگے ہیں اس لئے صوبائی حکومت صوبہ بھر میں کروڑوں روپے کے مختلف کھیلوں کا سامان اضلاع کے سطح پر تقسیم کررہی ہے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت ضلع مردان میں 3کروڑ 90لاکھ روپے کھیلوں کے فروغ خر چ کریگی۔